ملتان ،12نومبر(اےپی پی) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی سمیت علاج و معالجہ کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے علاج، ادویات اور صفائی ستھرائی کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی شکایات و تجاویز سُنی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔











