آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

15

لاہور 22 دسمبر ( اے پی پی ) :آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی،جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے  شرکت کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینیئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا، جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ضلعی افسران کی کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کی انسپکشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے،جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی۔ پریڈ پولیس فورس کی تاریخ، ورثے اور روایت کو ظاہر کرتی ہے،