اسلام آباد: وزیرِ مملکت طلال چودھری کا پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

13

‎ اسلام آباد،  13 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چودھری نے اسلام آباد میں پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔

‎طلال چودھری نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس، پارلیمنٹ لاجز نیو بلاک اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ان تمام منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

‎طلال چودھری نے کہا کہ عوامی ضروریات اور آئندہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل جاری ہے، اور وزارتِ داخلہ ان منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔