الہدی انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد ایف-8 کیمپس میں سماجی خدمت اور دعوتی سرگرمیوں کا انعقاد

125

اسلام آباد، 10 دسمبر ( اے پی پی): الہدی انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس نے سماجی ذمہ داری، ہمدردی اور اسلامی اقدار کو مضبوط بنانا کے مقصد سے سماجی خدمات اور دعوتی سرگرمیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام کے تحت طالبات نے ایف-8 کیمپس کے باہر مسجد رحمتُ للعالمین کے قریب منعقدہ حلال اور طیب فوڈ ڈرائیو میں بھرپور حصہ لیا اور اساتذہ کی نگرانی میں ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

 طالبات نے تربیہ اسکول، ACS اسکول پنڈ جولیاں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی سنّتوں کے بارے میں گفتگو کی ۔ طالبات نے بچوں میں دعاؤں کے کارڈز تقسیم کیے اور ونٹر ڈرائیو کے تحت گرم کپڑے اور ضروری اشیاء بھی فراہم کیں۔

الہدی انٹرنیشنل اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سرگرمیاں کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ طلبہ میں ہمدردی، سخاوت اور سماجی و اخلاقی شعور کو عملی تربیت کے ذریعے فروغ دیا جائے۔

 ایسی سرگرمیاں بچوں کو خدمت خلق، اسلامی اقدار کے نفاذ اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے اساتذہ اور طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل کے ذمہ دار، حساس اور با کردار افراد کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔