اسلام آباد، 09 دسمبر (اے پی پی): الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں ‘انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے’ کی مناسبت سے راک اینڈ سپورٹس کلامبنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ میں الپائن کلائمبنگ وال پر منعقد ایونٹ میں پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری نوبوکونی شنوہارا، سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہداسلام، الپائن کلب کے عہدیداران اور کلائمبرز نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 راک اینڈسپورٹ کلائمبنگ مقابلے کے انعقاد پرالپائن کلب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جاپان اور پاکستان کے درمیان کوہ پیمائی کے تبادلے کی ایک طویل تاریخ ہے، جس میں بہت سے جاپانی کوہ پیماؤں، اعلیٰ درجے کے ایتھلیٹس سے لے کر ریٹائرڈ ہائیکرز تک، ہر سال قراقرم رینج کا دورہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیڈ کلائمبنگ، 2020 گیمز میں ایک اولمپک کھیل کے طور پر شروع ہوا۔ بہت سے جاپانی کھلاڑی اس میں حصہ لیتے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی اور جاپانی کوہ پیما مستقبل میں ایک ساتھ مقابلہ کریں گے اور بڑھیں گے۔











