ملتان 09 دسمبر )اے پی پی):بین الاقوامی یوم انسدادِ بدعنوانی کے سلسلے میں کچہری چوک ملتان میں “کرپشن مکاؤ ریلی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیب، اینٹی کرپشن، ریسکیو 1122 اور متعدد سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز رضا ہال کچہری چوک سے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے خصوصی طور پر ریلی میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن اداروں کی بنیادیں کمزور کرتی ہے اور اس کے باعث انصاف کی فراہمی شدید متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔
شرکاء نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پروگرام کے اختتام پر آگاہی واک بھی منعقد ہوئی جس میں بدعنوانی کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار کیا گیا۔
ریسکیو 1122 سمیت تمام شریک اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں۔











