اقوامِ متحدہ، 24 دسمبر( اے پی پی): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے کیریبین خطے سے سامنے آنے والی تشویشناک خبروں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وینزویلا کے خط پر سلامتی کونسل کے ٹی آئی پی ایس کے تحت بریفنگ میں انہوں نے ہم وینزویلا کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط کا نوٹس لیاجن میں ینزویلا کو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو لاحق ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جو کونسل کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے عالم میں جو شدید قطبیت کا شکار ہے اور جہاں تنازعات دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں اور روزگار کو متاثر کر رہے ہیں، اس امر کی ازحد ضرورت ہے کہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور اس کے بنیادی اصولوں کی مرکزیت اور ناقابلِ تنسیخ حیثیت کو ایک بار پھر واضح طور پر اجاگر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی پر پابندی؛م اور دیگر ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت یے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے جو اہم معاشی شہ رگوں کو نقصان پہنچائے، انسانی بحران کو مزید سنگین بنائے اور مکالمے کے دروازے بند کر دے۔











