ٹنڈو محمد خان، 31 دسمبر (اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری ٹنڈو محمد خان پہنچے جہاں انہوں نے سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کی وفات پر سعیدپور تکّار میں مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کے بیٹوں سید محمد سعید شاہ، سید محمد کامل شاہ اور سید شیرِ یزداں علی شاہ سے اظہارِ افسوس کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، حسن علی زرداری اور رکنِ سندھ اسمبلی اعجاز شاہ بخاری بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔











