لاہور ، 11 دسمبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کی ممبر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے بیٹے کی ہونےوالی شادی پر مبارکباد پیش کی۔
صدر زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی کے لیے طویل خدمات اور پارلیمنٹ میں ان کے فعال کردار کو سراہا۔ انھوں نے پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ، پنجاب میں ان کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا اور پارٹی کے تنظیمی امور کو مضبوط بنانے میں ان کے مسلسل تعاون کو اہمیت دی۔
ملاقات میں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔











