اسلام آباد، 25 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق تمام پاکستانی یکساں حقوق رکھتے ہیں اور متحد ہیں،قائداعظم کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز برابر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایف 8 میں واقع آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ میں منعقدہ کرسمس تقریب سے خطاب میں کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرچ بشپ جوزف ارشد اور مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمَس کیک کاٹا ۔
وزیر داخلہ نے مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد دی اور مسیحی برادری کے ساتھ مل کر امن کی شمع روشن کی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کرسمَس کی دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے ۔
تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسمس خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس تہوار کے موقع پر فول پرسکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں-
قبل ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے آرچ بشپ جوزف ارشد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا اور بچوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ویلکم پھول پیش کئے-بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا اور کرسمَس گیت بھی پیش کیا گیا ۔











