لودھراں،27دسمبر(اے پی پی ): لودھراں میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری اراضیوں کی لاٹس،مستاجری کی پرائس اسسمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ، اے سیز ارم شہزادی،فیصل ولید ودیگر افسران اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیوں کی نیلامیوں میں حکومت پنجاب کے مفادات کو ترجیح دی جائے،وائیلوایشن ٹیبل کے مطابق کرائے،ایوریج کاشت ریٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ڈی سی ریٹس کے عین مطابق اراضیوں کی نیلامیوں کو یقینی بنایا جائیگا،لینڈ اسسمنٹ پراسس میں اراضیوں کے زرعی و کمرشل استعمال پر ضرور فوکس کیا جائے،اراضی کی درست مالیت کیلئے افسران سائٹس کا وزٹ ضرور کریں،مارکیٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائس اسسمنٹ کا تعین کیا جائیگا۔اجلاس میں لودھراں اور دنیاپور کی19لاٹس کی نیلامیوں کے ریٹس کا تعین بھی کیا گیا۔











