محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی کا اجلاس ، ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کی منظوری

12

دئبی، 22 دسمبر ( اے پی پی): صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے سی سی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات پر اے سی سی سے اظہار تشکر کیا گیا۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد پر اے سی سی کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کی سہولت نہ رکھنے والے ایشیائی ممالک کرکٹ کی ماڈرن سہولت سے ترجیحی طور پر استفادہ کر سکیں گےجبکہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

اجلاس میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام۔ چئیرمین افغانستان کرکٹ بورڈ  میرویس اشرف۔ جنرل سیکرٹری ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمانی۔ اے سی سی کے تھوسٹ پریرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔