بغداد، 22 دسمبر ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی۔
صدر مملکت نے روضۂ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی اور زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔صدر نے ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا اور امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔
صدر نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔











