نوڈیرو، 27 دسمبر ( اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں نوڈیرو ہاؤس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔











