وزارت صحت میں صحت کہانی اور ٹیلی میڈیسن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

23

اسلام آباد، 17 دسمبر (اے پی پی): وزارت صحت میں صحت کہانی اور ٹیلی میڈیسن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبۂ صحت میں خاموش انقلاب ہے یہ وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم او یو کے تحت ‘صحت کہانی’ ادارہ ڈیجیٹل صحت سہولیات فراہم کرے گا، ہمارے نجی و سرکاری اسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے، ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 جنوری کو ٹیلی میڈیسن  پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا، اسلام آباد کے 6 اور کراچی کے 4 مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کریں گے۔ معاہدے کے تحت مریضوں کو آن لائن کیمرے پر 3 جنرل فزیشن بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے، چھ مقامات پر اٹھارہ ڈاکٹر آن لائن موجود ہوں گے۔آن لائن دوا کی پرچی جاری ہو گی اور مریض کو وہیں سے ادویات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چھ جنوری کو پہلے بی ایچ یو کا افتتاح کیا جائے گا،اس کے بعد ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح ہو گا۔