اشک آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اس دوران ترکیہ، ترکمانستان اور ایران کے صدور سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور کرغز صدر صادر ژپاروف سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔











