وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سےرائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی ملاقات

13

اسلام آباد، 23 دسمبر ( اے پی پی): رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔

وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہیں تلاش کی گئیں، دونوں فریقوں نے پائیدار دوطرفہ تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے عزم کا اظہارکیا۔