وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد

22

اسلام آباد:05 دسمبر )اے پی پی ): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد، تعاون اور عالمی امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

 

تھائی لینڈ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور تھائی لینڈ کا قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی جیسے کلیدی امور شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات کے فروغ میں تھائی سفیر رونگوودی وِرابتر کی خدمات کو بھی سراہا۔