اسلام آباد،5دسمبر (اے پی پی): کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی ایوان صدر آمد، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا خیرمقدم کیا۔
وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے جائزے کے لیے مختصر (ون آن ون)ملاقات کی۔
صدر مملکت نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً بیس سال بعد کرغزستان کے کسی صدر کا یہ اعلیٰ سطحی دورہ ہے اور یہ دورہ کرغزستان کے ساتھ پہلے سے موجود دوستانہ تعلقات میں نئی جان ڈالنے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو مشترکہ مذہب، تاریخی ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
دونوں صدور نے علاقائی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔











