اسلام آباد، 20 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزارتِ ریلوے آمد، جہاں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں پر بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سیکیورٹی، آپریشنل بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ریلوے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔دونوں وزرا نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔











