لاہور ، 20 دسمبر ( اے پی پی): امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں نیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز اور سلمان نصیر نے امریکہ میں کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کیا۔سٹیٹسن سینڈرز نے پی ایس ایل کی ورکنگ اور اس کی مقبولیت کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں کرکٹ کی ترقی کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔











