پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور

15

اسلام آباد د،02سمبر (اے پی پی ): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور کر لیا ہے۔یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ اس کا مقصد غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ بل میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی چیز نہیں ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین غیر مسلموں کے حقوق بھی فراہم کرتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں ایک کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی جو غیر مسلموں کے حقوق کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت قائم کیا جانے والا کمیشن غیر مسلموں کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے حکومت تک پہنچانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے دیگر بلوں میں”دی نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز (ترمیمی) بل، 2025″، “دی بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ویپنز کنونشن (عملدرآمد) بل، 2024″، “دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، 2023″، “دی نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز، اسلام آباد اور سائنس بل، 2025 اور سائنس بل 2023” شامل  ہیں۔

 بعد ازاں  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس   ملتوی کر دیا گیا ہے۔