پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کا انعقاد

16

راولپنڈی، 11 دسمبر)اے پی پی):پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025 تک مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق  کر رہے ہیں۔

اس دو ہفتے کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

معزز مہمانوں کا  دن۔ Distinguished Visitors Day کی تقریب 11 دسمبر 2025 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر(این سی ٹی سی) پبی میں منعقد ہوئی۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی، ان کے ساتھ چین کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں کو مشترکہ مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کی مختلف مشقوں کا مشاہدہ کیا اور دونوں طرف سے حصہ لینے والے فوجیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔

یہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں مسلح افواج کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔