اسلام آباد،16 دسمبر(اے پی پی ): چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہےجبکہ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان میں بسایا گیا، ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنے ادراے سے احتساب کا عمل شروع کیا، فوج نے احتساب کر کے دنیا میں مثال قائم کر دی، اب ملک میں میرٹ اور قانون کی حکمرانی ہے۔ ملک مخالف قوتیں پاکستان میں امن کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور کہا کہ آج دنیا کا رخ پاکستان کی طرف ہے، آۓ روز مختلف ممالک کے سربراہان پاکستان کا دروہ کر رہے ہیں۔











