چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ ، قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا

14

لاہور، 01دسمبر (اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  سیالکوٹ اور کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی بھی چئیرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔