ملتان، 01 دسمبر2025 (اے پی پی ):ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ جدید مشینری، میکینکل سوئپرز اور ہیوی وہیکلز کے ذریعے چوکوں، شاہراہوں اور ڈیوائڈرز کی سکریپنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ مختلف اہم چوکوں، بازاروں اور مصروف شاہراؤں پر سرف اور کیمیکل سے واشنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے علی الصبح فیلڈ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی آپریشن، سٹاف کی حاضری اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوارالحق نے سی ای او کو جاری صفائی اقدامات پر بریفنگ دی۔سی ای او عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ شہر میں ویسٹ کولیکشن کی شرح بڑھا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ کمرشل مراکز، بازاروں اور مصروف علاقوں میں نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کوڑا کرکٹ کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔











