چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف خلیفہ بلقاسم حفتر سے ملاقات

16

راولپنڈی ، 18 دسمبر(اے پی پی ): چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  لیبیا کے سرکاری دورے پر عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر، ڈپٹی چیف آف آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی ہے۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی  اور دوطرفہ دفاع اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے تربیت، صلاحیت سازی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں  آمد پر، فیلڈ مارشل کو لیبیا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔