اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ 77 روز میں مکمل، وزیر داخلہ کا  پراجیکٹ کا دورہ

19

اسلام آباد،18 دسمبر (ای پی پی ): اسلام آباد میں اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ کی تکمیل ایک تاریخی کارنامہ ہے، جو صرف 77 روز میں حیرت انگیز رفتار اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ مکمل ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی معیار کو سراہا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت لگا دئیے گئے ہیں۔ فلائی اوور راولپنڈی اور اسلام آباد کا مرکزی جنکشن پوائنٹ ہے، جس سے راولپنڈی/راوت اور لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی اور روزانہ تقریباً 100,000 مسافروں کو سہولت فراہم ہوگی۔

وزیر داخلہ نے اقبال فلائی اوور کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی  تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت لگانے پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

وزیر داخلہ نے افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔دورہ کے موقع پر وزیر مملکت  برائے داخلہ طلال چوہدری چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام موجود تھے۔