ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کی چارسوسے زائد بانس کی شجرکاری

14

ملتان 17 دسمبر)اے پی پی):ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے چار سوسے زائد بانسکی شجرکاری مکمل کر لی ہے۔وحدت کالونی میں سو سے زائد درختوں کی شجرکاری  کی گئی جبکہ واسا ڈسپوزل پلاٹس کے سامنے اور کچہری روڈ پر درختوں کی شجرکاری پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھی۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر کریم بخش کے مطابق شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کے ساتھ ساتھ اوپن جگہوں اور جہاں پر شجرکاری کی ضرورت ہے شجرکاری کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایات پر بانس کی شجرکاری شہر بھر میں یقینی بنا رہے ہیں۔کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر سر سبز ہو رہا ہے شہر کے دیگر مقامات پر بھی شجرکاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہر کو گرین کرنے کے پُر عزم ہیں۔

کاشف، حبیب شاہ