آرمی چیف کا بہاولپور گیریژن کا دورہ: فوجی تیاریوں کا جائزہ

8

بہاولپور،26 جنوری (اے پی پی ): آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور کے مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ لی۔

انہوں نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی اور فوجیوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ اہلیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے مستقبل کے میدان جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر، آرمی چیف نے کا افتتاح کیا، جس کا مقصد خاص طور پر جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلباء کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا ۔اور  معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا ۔