آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی معاہدہ عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

17

اسلام آباد، 5جنوری(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی معاہدہ عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی وزیرِ خزانہ چوہدری قاسم مجید اور وزیرِ تعلیم دیوان علی چغتائی نے کی۔

اجلاس میں حکومت پاکستان، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین ہونے والے معاہدےپر عملدرآمد کے حوالے سے نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سیکرٹری کشمیر افیئرز ظفر حسن اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے معاہدے کے تحت مکمل کیے گئے نکات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ  کر دیا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزراء نے  آزا دکشمیر حکومت کے نمائندگان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کی۔