اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی ملاقات

10

بیجنگ، 20 جنوری(اے پی پی ):  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین سدا بہار دوستی، اسٹریٹجک شراکت داری، پارلیمانی رابطوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاک-چین پارلیمانی روابط کے فروغ اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

چیئرمین ژاؤ لیجی نے اسپیکر سردار ایاز صادق کے چین سے متعلق تاثرات کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔