اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات

9

اسلام آباد جنوری 9(اے پی پی( :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سید خورشید احمد شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے کہنہ مشق، فعال اور باوقار رکن ہیں، انہوں نے سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

سید خورشید احمد شاہ نے عیادت اور خیریت دریافت کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔