ملتان ،16 جنوری (اے پی پی ):سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی ہال میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ سکالرز اور لوکل کمیونٹی جرنلسٹ ،انجمن تاجران ، نے شرکت کی۔ سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے ٹریفک سٹاف کا مورال بلند ہوگا اور وہ آئندہ بھی دلجمعی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔ سی ٹی او ملتان نے مہمانان گرامی، شرکاء کابھی شکریہ ادا کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ملتان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ملتان پولیس ایف ایم اور ڈرائیونگ سکول لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک سٹاف کو شیلڈز دیں۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی ہال میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیا گیا ۔
تقریب میں سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ سکالرز اور لوکل کمیونٹی جرنلسٹ ،انجمن تاجران ، نے شرکت کی۔ سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے ٹریفک سٹاف کا مورال بلند ہوگا اور وہ آئندہ بھی دلجمعی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔ سی ٹی او ملتان نے مہمانان گرامی، شرکاء کابھی شکریہ ادا کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ملتان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ملتان پولیس ایف ایم اور ڈرائیونگ سکول لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک سٹاف کو شیلڈز دیں۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔











