اسلام آباد ، 15 جنوری ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
بحرینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے صدر زرداری کے سامنے خصوصی ذکر کیا۔
صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ محسن نقوی میرے بیٹے بلاول کے بعد دوسرے بیٹے کی مانند ہیں، ملاقات میں
پاکستان، بحرین نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق اور منظم جرائم کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان بحرین شراکت داری علاقائی سلامتی کے لیے اہم قرار دی گئی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔











