صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،  پاکستان کے سفیر ثاقب رئوف کی گفتگو

44

اسلام آباد۔13جنوری  (اے پی پی):بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رئوف نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین کا دورہ ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اس سے قبل 2011ء میں اپنی صدارت کے دوران بحرین کا دورہ کرچکے ہیں اور یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 13 سے 16 جنوری تک مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

سفیر ثاقب رئوف نے کہا کہ اپنے پہلے دورے کے دوران صدر مملکت نے بحرین کی قیادت کے ساتھ قریبی ذاتی تعلقات قائم کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں بحرین کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔