قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

11

اسلام آباد ،12جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 23 جنوری 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قانون سازی، وقفہ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔