اسلام آباد، 6 جنوری ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینئر سیاستدان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں پروزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ۔
وزیراعظم نے پارٹی اور پاکستانی سیاست کے لئے ان کی خدمات کو بھی سراہا ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔











