لاہور، 31 جنوری ( اے پی پی) :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملک شفیع کھوکھر کے گھر آمد،وزیرِ اعظم نے ملک شفیع کھوکھر کے صاحبزادے مرحوم ملک عرفان شفیع کھوکھر کی رحلت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی-
وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا-
اس موقع پر وزیرِ اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور ارکان قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر بھی موجود تھے-











