اسلام آباد،28 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ائی نے غلط بیانی سے کام لیا ،صوبائی حکومت لوگوں کو وفاق کے خلاف بھڑکانا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں کسی ایک شخص کے لیے ملکی مفاد قربان نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہ کہ سب جانتے ہیں تیراہ معاملے پر کون لوگ واویلا مچا رہے ہیں، وفاق جب بھی آپریشن کرے گا سب کو اعتماد میں لے کر کرے گا۔ برفباری میں وادی تیراہ میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ صوبائی حکومت بتائے کہ ضم اضلاع کے لیے کتنے فنڈز مختص ہوۓ اور خرچ کیے۔











