“کشمیر: ویٹ اینڈ سی” کتاب کی تقریب رونمائی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا تقریب سے خطاب

14

اسلام آباد، 28 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں  بین الاقوامی شہرت یافتہ فوٹوگرافر کیڈرک گربیہائے کی کتاب بعنوان کشمیر: ویٹ اینڈ سی” کی تقریب رونمائی اور فوٹوگرافی کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے موضوع پر لکھی گئی کتاب ایک بہترین تصنیف ہے ، کشمیری عوام کی جدوجہد سب کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا ساتھ دے رہا ہے،حریت قیادت جیلوں میں ناحق قید ہے۔ خطے میں امن صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ممکن ہے۔