وفاقی وزیر برائے ماحولیات کا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب،ماحول دوست معاشی ترقی وقت کا تقاضا ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

10

اسلام آباد، 14جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست معاشی ترقی وقت کا تقاضا ہے،ملکی معیشت میں نجی شعبے کا کا کردار اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے،ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کو کام کے لیے ایک جیسے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیدواری صلاحیت میں اضافہ ہے، برآمدات پر مبنی ترقی ہی پائیدار ترقی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک نے  کہا کہ نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں، مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے، ریاست کو کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہے ۔پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثرورسوخ تک رسائی بن چکا ہے۔