وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے عثمان ڈیون کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

13

اسلام آباد، 19 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے عثمان ڈیون کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر نے  وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ توانائی شعبے میں پائیدار اور مؤثر اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے تمام شعبوں میں جامع اصلاحات جاری ہیں، گردشی قرضے میں 780 ارب روپے تک کمی حکومت کی اصلاحاتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے ریلیف پیکجز سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا،درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی تھر کوئلے پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں ورلڈ بینک نے حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہا۔