لاہور ، 28 جنوری ( اے پی پی): پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نے آج قذافی سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ کوچز کے زیر نگرانی فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔











