پاکستان کی غزہ امن مشن میں شمولیت خوش آئند ہے ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

11

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس  کےصدر سردار عتیق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان کی غزہ امن مشن میں شمولیت خوش آئند ہے،آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان کا وقار عالمی سطح بلند ہوا ہے، پاکستان کی ملٹری ڈپولومیسی نے اپنا لوہا منوا لیا ہے،ہندوستان جمہوری ملک ہونے کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے،جبری تقسیم کی کوشش پورے بھارت کی تقسیم کا دروازہ کھول سکتی ہے، ہندوستان نے اپنے عمل سے پورے خطے کوغیر مستحکم کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی داعی ہے،  کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا،تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ریاست میں ریاست کی سیاست ہونا چاہیئے، آئندہ ریاستی انتخابات میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے،ڈاکٹر عرفان اشرف کو ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نوجوان سیاسی رہنماء ڈاکٹر عرفان اشرف کی ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سردار عتیق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ 26 جنوری کو دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،ہندوستان میں بسنے والی تمام اقوام کے ساتھ بدترین سلوک ہو رہا ہے۔