اسلام آباد: بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں سیمنار بعنوان”تقسیم کا نامکمل ایجنڈا: وعدہ اور انکار“کا انعقاد کیا۔
سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیرسردار عتیق احمد خان نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ستر سال سے زائد ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے جائز حق سے دستبردار ہونے سے انکار کیا ہے۔ یومِ سیاہ یاد دلاتا ہے کہ یہ جدوجہد زمین کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کے لیے ہے۔











