اسلام آباد،27 جنوری (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کی ساری توجہ احتجاجی سیاست پر مرکوز ہے، عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے اقدامات کرے ، قیام امن اور نفرت کی سیاست کے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے ،حکومت خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے رہی ہے۔











