ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کا شہر میں لائیٹس کی تنصیب،شجرکاری اور بیوٹیفکیشن امور بارے اقدامات کا سلسلہ جاری

9

ملتان  02, جنوری (اے پی پی ): ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کا شہر میں لائیٹس کی تنصیب،شجرکاری اور بیوٹیفکیشن امور بارے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے عید گا ہ گرین بیلٹ کو خوبصورت روشنیوں سے آراستہ کر دیا شہر کے فلائی اورز پر خوبصورت لائیٹس نصب کر دی گئی ہے۔کلمہ چوک،نشتر چوک سمیت گرین بیلٹس جگ مگ ہوگئی۔زکریا پارک میں سیلفی پوائینٹ پر عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔نشتر چوک پر خوبصورت لائیٹس شہریوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہیں۔قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میری گولڈ کے خوبصورت پھولوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔نواب پور روڈ پر میاواکی جنگل کی دو ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔