اسلام آباد ،13فروری(اے پی پی):اسلام آباد پولیس لائنز میں انسداد دہشت گردی کے لئے خصوصی فورس سوات کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔
پاس آوٹ ہونے والے پہلے دستے میں 25 خواتین اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 20 جوان بھی شامل تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کی عملی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، اعلی پولیس حکام اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔











