اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

11

اسلام آباد فروری  ،20 (اے پی پی ):وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے الیکٹرک بس میں متعلقہ افسران کے ساتھ سفر کیا اور ڈپو اور چارجنگ کی سہولت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں اور مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے کر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ طلباء و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے الیکٹرک بس سروس کو راوت تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میٹرو کے ساتھ الیکٹرک بس سروس ٹریفک مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی-اسلام آباد ریلوے سروس بحال کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری شروع کرنے جا رہا ہے۔ ڈپو میں 64 چارجرز لگانے کی گنجائش ہے، 50 پہلے ہی نصب ہیں، مزید 14 جلد لگائے جائیں گے ۔